• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ نے 8 آئی پی پیز سے سیٹلمنٹ معاہدوں کی منظوری دے دی


وفاقی کابینہ نے 8 انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدوں کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 8 آئی پی پیز کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدوں کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) 8 آئی پی پیز سے بجلی ٹیرف میں کمی کےلیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے رابطہ کرے گی۔

کابینہ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ آئی پی پیز سے معاہدوں کے بعد عام صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی ہوگی، نئے معاہدے سے قومی خزانے کو 238 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ حکومت عام آدمی کےلیے بجلی قیمتوں میں کمی کےلیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہر فیصلے اور اقدام میں قومی مفاد مقدم رہنا چاہیے، ملک میں نجی شعبے اور صنعتوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

قومی خبریں سے مزید