سابق وزیر دفاع اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک شہباز شریف کی حکومت میں کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔
جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا مشیر بنایا جارہا ہے یا نہیں مجھے علم نہیں۔
البتہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کوئی ذمہ داری دی گئی تو ضرور اپنا کردار ادا کروں گا۔