وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چارج شیٹ صرف جنرل فیض حمید کیخلاف نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی بھی اس میں برابر ملوث ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ کہنا منطقی نہیں ہے کہ فیض حمید سب کچھ اکیلے کررہے تھے۔ یہ کیس اپنے اصل کردار تک پہنچے گا جو کہ بانی پی ٹی آئی ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ان کی اطلاع ہے کہ فیض حمید کیخلاف فرد جرم ٹھوس شواہد پر مبنی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو نظر آرہا ہے کہ فیض حمید اُن کے خلاف کتنے شواہد دے سکتے ہیں۔ اسی لیے وہ ابھی سے اسے زائل کرنے کی کوششش کررہے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ 9 مئی کے ذریعے بانی پی ٹی آئی نے اقتدار میں آنے اور فیض حمید نے آرمی چیف بننے کی کوشش کی۔