• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ملیر کے اسکول سے بچی پراسرار طور پر لاپتہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں ملیر یوسف عارفانی گوٹھ کے نجی اسکول سے 8 سالہ بچی پراسرار طور غائب ہوگئی، بچی کے والد کی مدعیت میں شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا.

پولیس کے مطابق بچی گزشتہ روز اپنے بھائی بلال کے ساتھ اسکول گئی، چھٹی کے وقت بھائی بہن کا انتظار کرتا رہا مگر بہن نہیں آئی تو بچہ اسکول سے گھر واپس چلا گیا۔

بچے نے گھر جاکر والد کو بتایا تو انہوں نے اسکول جاکر بچی کو ڈھونڈا لیکن وہ نہیں ملی جس کے بعد بچی کے والد نے شاہ لطیف تھانے میں گمشدگی کی اطلاع دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے والد سمیر شاہ کے ساتھ پولیس نے پورے اسکول کی تلاشی لی ہے، بچی کےاسکول کے پرنسپل اور کلاس ٹیچر سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔

پولیس کا بتانا ہئ اسکول میں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ہیں، جبکہ آس پاس لگے کیمروں میں کچھ نہیں ملا، دن کے اوقات میں دوبارہ اسکول اور اطراف میں بچی کو تلاش کرینگے۔

واقعہ کا مقدمہ بچی کے والد سمیر شاہ کی مدعیت میں شاہ لطیف تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید