• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل وزیر دفاع کی تقریر کے الفاظ اُن کا ساتھ نہیں دے رہے تھے، حامد رضا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما حامد رضا نے کہا ہے کہ خون ناحق بولتا ہے یہ قدرت کا قانون ہے، کل وزیر دفاع کی تقریر میں الفاظ ان کا ساتھ نہیں دے رہے تھے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حامد رضا نے کہا کہ پانچ رکنی کمیٹی کو مذاکرات کا مینڈیٹ ہے، جو بھی ہمارے ساتھ مذاکرات کرنا چاہے وہ رابطہ کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے بھی کوئی قابل عمل چیز لے کر آتی تو بات کرنے کو تیار تھے اب بھی ہیں، مذاکرات کے حوالے سے امید ہے آج میٹنگ ہوگی۔

صحافی نے حامد رضا سے استفسار کیا کہ حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ کیا گیا ہے؟

اُن کا کہنا تھا کہ پارلیمان کے اندر تمام پارلیمانی پارٹیوں سے رابطہ ہوتا ہے، کچھ چیزیں امانت ہوتی ہیں، اس کا جواب عمر ایوب دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید