• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوغلا پن اور دہرا معیار پی ٹی آئی کی شناخت ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دوغلا پن اور دہرا معیار تحریک انصاف کی شناخت ہے۔

ایک بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی جن ہلاکتوں کی بات کرتی ہے، ان کی یہ لوگ تعداد 12 سے 278 بتاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما ہلاکتوں پر کوئی ثبوت فراہم نہیں کرتے، یہ رینجرز اور پولیس کی شہادتوں کا اعتراف تو درکنار ذکر تک نہیں کرتے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یہ دوغلا پن اور دہرا معیار پی ٹی آئی کی شناخت اور کلچر ہے، بانی چیئرمین تو دن میں کئی بار رنگ بدلتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ان کے مذاکرت چند دن پہلے تک صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ حلال تھے اور حکومت کے ساتھ حرام تھے۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات اچھی بات مگر بانی پی ٹی آئی کی گارنٹی کون دے گا، وہ تو دن میں کئی رنگ بدلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی زمانہ تھا جنرل باجوہ اورفیض ضامن ہوتے تھے، یہ تب کی بات ہے جب محبت جوان تھی۔

قومی خبریں سے مزید