• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آلودگی کے باعث شہری سانسں اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں، صادق شیخ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ق) سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں آلودگی کے باعث شہریوں کی کثیر تعداد سانسں، دمہ اور گردوں کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئی ہے ، شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں جبکہ کراچی ملک کو 70 فیصد اور صوبے کو 90 فیصد ریونیو دینے کے باوجود کراچی کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے فنڈز ہونے کے باوجود مستقل بنیادوں پر کوئی حکمت عملی نظر نہیں آرہی، شہر کی عملی ترقی کے لئے بلند دعووں کے بجائے مؤثر ٹھوس اقدامات کی فوری اشد ضرورت ہے ورنہ شہر کھنڈر بنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید