• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم پشاور والی سے بھی بات نہیں کریں گے، نبیل گبول

نبیل گبول— فائل فوٹو
نبیل گبول— فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ ہم پشاور والی سے بھی بات نہیں کریں گے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور والی کہہ رہی ہیں کہ ان سے مذاکرات کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کہتی تھی کہ چوکیدار سے نہیں گھر کے مالک سے مذاکرات کریں گے۔

نبیل گبول نے کہا کہ اب ہمارا مؤقف ہے کہ ہم پشاور والوں سے نہیں ان کے وکیلوں سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دو تین نام دیے ہیں مذاکرات پر آج بریک تھرو ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید