• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جن حالات میں ہے اسے برین ڈرین نہیں برین ٹرین کہیں گے: خالد مقبول صدیقی

وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان جن حالات میں ہے اسے برین ڈرین نہیں برین ٹرین کہیں گے۔

قائد اعظم یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پاکستان کو ملت اسلامیہ کا ماڈل بننا تھا، منڈی نہیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ 24 کروڑ میں 18 کروڑ افراد 35 سال سے کم عمر کے ہیں، 2050ء تک ترقی یافتہ ممالک کی آبادی کم ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق سالانہ 25 ہزار آئی ٹی گریجویٹ نکلتے ہیں، پاکستان میں 5 ہزار آئی ٹی گریجویٹس کو سالانہ نوکری ملتی ہے، قائداعظم یونیورسٹی میں 44 فیصد طالبات پڑھتی ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ آج میڈل لینے والوں میں 80 فیصد طالبات تھیں، بچیوں کے لیے راستہ بنائیں معاشرے میں اجازت دیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج تعلیم مکمل کرنے والے تعلیم عام کرنے کا عزم کریں۔

قومی خبریں سے مزید