لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے مجوزہ نام بھی سامنے آگئے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے21 نام تجویز کر دیے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے 11 نام تجویز کیے، جسٹس منصورعلی شاہ نے سابق رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم کا نام بھی دے دیا۔ سید علی ظفر نے 3، فاروق ایچ نائیک نے 8 نام تجویز کر دیے۔
مجوزہ ناموں کی فہرست جوڈیشل کمیشن کو ارسال کردی گئیں جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کیلیے 21 وکلا کے نام تجویز کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم نے صدیق اعوان، چودھری اقبال احمد خان، آصف سعید رانا ایڈووکیٹ، اجمل زاہد، عبدالباسط بلوچ، حسن نواز مخدوم، عامر عجم ملک ایڈووکیٹ، شیریں عمران، وقار حیدر اعوان، اسد محمود عباسی، امجد پرویز ایڈووکیٹ، شہزاد محمود بٹ، احسن رضا کاظمی، خالد ابن عزیز ایڈووکیٹ، جواد ظفر، خالد اسحاق، ملک اویس خالد، چودھری سلطان محمود ایڈووکیٹ، حارث عظمت، ہارون دگل اور شہریار طارق ایڈووکیٹ کے نام تجویز کیے ہیں۔
جسٹس منصور علی شاہ نے تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے نام تجویز کیے۔ جن میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، محمد اکمل خان، جزیلہ اسلم کے نام شامل ہیں۔
جسٹس منصورعلی شاہ نے حیدر رسول مرزا، منور السلام، خالد اسحاق ایڈووکیٹ، رافع ذیشان، قاسم علی چوہان، شہاب قطب ایڈووکیٹ، اسما حامد، سمیعہ خالد محمود ایڈووکیٹ کے نام بھی تجویز کیے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رکن سینیٹر علی ظفر نے تین وکلا کے نام تجویز کیے جن میں ثاقب جیلانی، بیرسٹر قادر بخش اور ہما اعجاز زمان ایڈووکیٹ شامل ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رکن سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے 8 وکلا کے نام تجویز کیے۔ جن میں جاوید اقبال وینس، حسیب شکور پراچہ، مجیب الرحمان کیانی، شیگن اعجاز، ثاقب جیلانی، اعیان طارق بھٹہ ایڈووکیٹ، نوازش پیرزادہ اور صباحت رضوی ایڈووکیٹ کے نام شامل ہیں۔