• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے مرکزی بینک کو روسی زبان میں بم کی دھمکی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بھارت کے مرکزی بینک کو روسی زبان میں بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایسا حالیہ دنوں کے دوران دوسری مرتبہ ہوا ہے، جس پر ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی جمعرات کی شام ای میل کے ذریعے موصول ہوئی تھی۔

دوسری جانب دہلی کے 3 اسکولوں کو بھی ای میلز میں بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق دھمکی آمیز ای میلز پر اسکولوں کی تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ 9 دسمبر کو 44 اسکولوں کو آنے والی گمنام دھمکی آمیز ای میلز کو پولیس  نے جھوٹا قرار دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید