کراچی میں رینجرز اور کسٹم حکام نے حب چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کی گئیں۔
رینجرز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ برآمد ہونے والے سامان میں گٹا، ایرانی ڈیزل، کپڑا، ٹائرز، چھالیہ، سگریٹ شامل ہیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان یہ اسمگل شدہ سامان بسوں اور ٹرکوں کے خفیہ خانوں میں چھپا کر لا رہے تھے۔