پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ بتائیں گولیاں چلائی کس نے اور ہمارے کارکنوں کی لاشیں کہاں ہیں؟
سرگودھا کی اے ٹی سی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کی رات پی ٹی آئی کارکنوں پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے نائب وزیرِ اعظم نے گولیاں چلانے کی تصدیق کی ہے، ہمارے 200 لوگ لاپتہ ہیں جن میں سے 12 کی شناخت ہو چکی ہے۔
عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ ہم جب مذاکرات کا کہتے ہیں، یہ لوگ بانئ پی ٹی آئی کو ملٹری کورٹ کے حوالے کرنے کی دھمکی دیتے ہیں۔
پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ 96 پی ٹی آئی رہنماؤں کے بلاضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترامیم کے باوجود ہم عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، حکومت بھی عدالتوں کا احترام کرے۔