• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: پناہ گاہ بنا پوسٹ آفس اسرائیلی فوج کا نشانہ، 66 فلسطینی شہید

فوٹو بشکریہ رائٹرز
فوٹو بشکریہ رائٹرز 

غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 66 فلسطینی شہید ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز غزہ میں بطور پناہ گاہ استعمال ہونے والے پوسٹ آفس کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 30 نہتے فلسطینی شہید جبکہ 50 ہلاک ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے گزشتہ شام نصیرات میں ایک پناہ گزین کیمپ پر بھی بم باری کی جس کے نتیجے میں 25 فلسطینی شہید ہوئے۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی قرارداد کی اپیل کے چند گھنٹوں بعد گزشتہ روز شروع ہونے والی اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 66 ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید