• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 24 کروڑ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 24 کروڑ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کی جانب سے فنڈز کراچی واٹر اینڈ سیوریج پروجیکٹ 2 کے لیے منظور کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے عالمی بینک کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت کراچی کے شہریوں کو صاف پانی فراہم کیا جائے گا، منصوبے سے شہر میں نکاسیٔ آب کا نظام بہتر ہو سکے گا۔

عالمی بینک نے کہا ہے کہ منصوبے سے 1 کروڑ 60 لاکھ شہریوں کو صاف پانی کی سہولت میسر آ سکے گی، جبکہ 75 لاکھ شہریوں کے لیے نکاسیٔ آب کی سہولت بہتر ہو گی۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ منصوبے کے لیے حکومتِ پاکستان 25 کروڑ ڈالرز اضافی فراہم کرے گی۔

عالمی بینک نے یہ بھی کہا ہے کہ منصوبے کے لیے 26 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی نجی شعبے سے کمرشل فنانسنگ بھی متوقع ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید