• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ: نیشنل فارنزک ایجنسی کے قیام کا بل منظور

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے قومی فارنزک ایجنسی کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔

سینیٹ نے نیشنل فارنزک ایجنسی کے قیام کا بل منظور کر لیا جس کے مطابق ریسرچ، فارنزک اور ڈیجیٹل فارنزک کے شعبے قائم کیے جائیں گے۔

 بل کے مطابق ڈیجیٹل فارنزک کا شعبہ قومی سیکیورٹی کے معاملات میں معاونت کرے گا۔

نیشنل فارنزک ایجنسی وفاق، صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کمشیر سمیت تمام فارنزک ایجنسیوں کو سروسز مہیا کرے گی۔

بل کے متن کے مطابق ایجنسی لیب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی سروسز مہیا کرے گی، ایجنسی ڈیجیٹل فارنزک مواد کو محفوظ کرے گی، فارنزک ایجنسی بطور ماہر عدالت میں بھی پیش ہو گی۔

بل کے مطابق نیشنل فارنزک ایجنسی کا ڈی جی دُہری شہریت کا حامل نہیں ہو گا، ایجنسی کے بورڈ اف گورنرز کا چیئر پرسن ڈویژن کا سیکریٹری ہو گا۔

بورڈ میں آئی جی اسلام آباد، نیکٹا کا نیشنل کوآرڈی نیٹر اور نیشنل پولیس بیورو کا ڈی جی شامل ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید