• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کی لائن کو ریڈ لائن منصوبے پر ٹھیکیدار کی غفلت سے نقصان پہنچا، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر 84 انچ قطر کی پانی کی لائن کو ریڈ لائن منصوبے پر کام کے دوران ٹھیکیدار کی غفلت کے باعث نقصان پہنچا ،ٹرانس کراچی کے سربراہ سروش لودھی کوہدایت کی گئی ہے کہ مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے،شہر میں انٹرنیشنل بک فیئر اور سول فیسٹیول کے جاری رہنے سےشہر کا مثبت امیج اجاگر ہو رہا ہے، یہ بات انہوں نے بیچ ویو پارک کلفٹن میں منعقد ہونے والے تین روزہ سول فیسٹیول کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،شہری فیسٹیول میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں، سول فیسٹیول تین دن تک جاری رہے گا،انہوں نے کہا کہ پائپ لائن میں بڑی لیکج کو ٹھیک کر دیا گیا ہے، لیکن چند چھوٹے مسائل ابھی باقی ہیں، لوگوں کی سہولت کے لئے لائن میں پانی چھوڑ دیا گیا تھا،مرتضیٰ وہاب نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے سروے انتخابی عمل کے اطمینان بخش ہونے کا تعین نہیں کرتے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید