• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ ادو، مسلح افراد نے اشتہاری مجرم کو پولیس سے چھڑالیا

کوٹ ادو کے علاقے احسان پور میں مسلح افراد نے زیر حراست اشتہاری مجرم کو پولیس سے چھڑالیا۔

پولیس کے مطابق ساہیوال پولیس عبدالرحمان کو لیہ سے گرفتار کر کے لے جارہی تھی، احسان پور میں 2 گاڑیوں پر سوار 10 مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے سب انسپکٹر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور وردی پھاڑ دی اور اشتہاری مجرم کو لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ میں 10 حملہ آور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید