• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: تاجر اور اقلیتی نوجوان بازیاب

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

رحیم یار خان میں صادق آباد سے اغوا کیے گئے تاجر اور اقلیتی نوجوان کو بازیاب کرا لیا گیا۔

ڈی پی او رضوان گوندل کے مطابق ڈاکوؤں نے بھاری تاوان طلب کیا تھا، پولیس نے ڈاکوؤں کے 2 قریبی ساتھیوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

ملزمان کے رشتے داروں کے دباؤ پر مغوی بازیاب کرائے گئے ہیں۔

صادق آباد کے تاجر عثمان کو 12 روز قبل اور اقلیتی نوجوان بادشاہ کو بنگلانی گینگ نے اغوا کیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اغوا کاروں کی خواتین کو بھی حراست میں لیا تاہم انہیں رہا کردیا گیا، مغویوں کی آمد پر شہریوں نے والہانہ استقبال کیا۔

قومی خبریں سے مزید