کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عامر نواز وڑائچ دوبارہ صدر منتخب ہوگئے۔
کاظم حسین مہیسر نائب صدر جبکہ رحمان کورائی جنرل سیکریٹری اور عمران عزیز جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوئے۔
علاوہ ازیں حسیب اللّٰہ پنہور خزانچی جبکہ ریاض احمد سبزوئی لائبریرین کی نشست پر کامیاب قرار پائے۔
انتخابات کے بعد جیت کا جشن منانے کے دوران ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پولنگ کے دوران سٹی کورٹ میں زبردست گہما گہمی دیکھنے میں آئی، وکلاء کی بہت بڑی تعداد اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے موجود تھی۔
کراچی بار کے الیکشن میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی چوہدری وسیم اقبال نے الیکشن کمشنر کے فرائض انجام دیے تھے۔