• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلنگ قبیح عمل ہے: صدر آصف زرداری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

صدر آصف زرداری نے یونان کے جنوبی جزیرے کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں پاکستانیوں کی اموات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

صدر آصف زرداری نے قیمتی جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا اور کہا کہ انسانی اسمگلنگ قبیح عمل ہے، لوگ اپنے پیاروں کو کھو دیتے ہیں۔

انہوں نے انسانی اسمگلنگ کے تدارک کے لیے اقدامات تیز کرنے پر بھی زور دیا۔

دوسری جانب اس افسوس ناک واقعے پر وزیراعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے باعث کئی افراد کی جانیں جاتی ہیں اور ہر سال کئی گھر اجڑ جاتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ مافیا غریب عوام کو جھوٹےخواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے۔

انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو واقعے کی انکوائری رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔

قومی خبریں سے مزید