• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی دور میں گاڑیوں کی غیر قانونی خریداری کی رپورٹ سامنے آگئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی پی ٹی آئی دور میں گاڑیوں کی خلاف ضابطہ خریداری کی تحقیقات کی رپورٹ سامنے آگئی۔

پی پی اے سی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کیلئے 310 گاڑیاں خلاف ضابطہ خریدی گئیں، گاڑیاں منظوری کے بغیر 2 ارب 12 کروڑ 30 لاکھ روپے لاگت سے خریدی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی خریداری کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی منظوری نہیں لی گئی۔

پی پی اے سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری کیلئے پیپرا رولز نظر انداز کر کے پیشگی رقم ادا کی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی خلاف ضابطہ خریداری کی تحقیقات کیلئے متعلقہ افسران کو طلب کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید