• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیول چیف کا دورہ بحرین، اعلیٰ سول و فوجی قیادت سے ملاقاتیں، آئی ایس پی آر

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے بحرین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اعلیٰ سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق نیول چیف کی بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، جس میں دفاعی تعاون مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم کرنے پر گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیول چیف کی بحرین کے ولی عہد، ڈپٹی سپریم کمانڈر ڈیفنس فورسز سلطان بن حماد الخلیفہ سے بھی ملاقات ہوئی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، سیکیورٹی اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے رائل بحرین ڈیفنس فورس کے جنگی جہاز منامہ اور رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ کیا اور افسران کو خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر لیکچر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ اور وسعت دے گا۔

قومی خبریں سے مزید