گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کرک میں پولیو ٹیم پر حملے کی رپورٹ طلب کر لی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرک میں پولیو ٹیم پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ حملے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر دلی افسوس ہوا ہے۔
گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ زخمی پولیو ورکر کو ہر ممکن علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیو ورکرز پر حملہ پاکستان اور انسانیت دشمن قوتوں کی سازش ہے۔