• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان اور ایم کیو ایم وفد کی ملاقات طے پاگئی، ذرائع

اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) اور حکمران اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) میں رابطہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی اور ایم کیو ایم قیادت میں ہوئے رابطے میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا وقت طے پاگیا۔

ایم کیو ایم کے وفد کی شام 4 بجے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوگی، وفد کی قیادت گورنر سندھ کامران ٹیسوری کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ پر ہوگی، اس دوران اہم سیاسی امور پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد اور جے یو آئی سربراہ کی ملاقات میں دینی مدارس رجسٹریشن بل سمیت دیگر قومی و پارلیمانی امور زیر غور آئیں گے۔

قومی خبریں سے مزید