پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سالانہ رپورٹ جاری کردی، ملک میں موبائل فون سروسز 91 فیصد آبادی تک پہنچ چکا۔
پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام شعبے نے مالی سال 24-2023ء میں 955 ارب کی آمدنی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق موبائل فون سروسز 91 فیصد آباد تک پہنچ چکا جبکہ 4 جی سروسز سے 81 فیصد آبادی مستفید ہورہی ہے۔
پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام سبسکرائبرز کی تعداد ستمبر 2024ء تک 19 کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 12 کروڑ 76 لاکھ سے بڑھ کر 14 کروڑ 23 لاکھ ہوئی ہے جبکہ موبائل انٹرنیٹ کی اوسط رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کی رفتار 15 اعشاریہ 65 ایم بی پی ایس سے بڑھ کر 20 اعشاریہ 02 ایم بی پی ایس تک پہنچ گئی، اس کے ساتھ موبائل ڈیٹا کے استعمال میں 24 اعشاریہ 2 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق براڈبینڈ تک رسائی 53 اعشاریہ 6 فیصد سے بڑھ کر 58 اعشاریہ 4 فیصد ہوگئی، رواں مالی سال کے دوران 2 کروڑ 96 لاکھ موبائل ڈیوائسز مقامی سطح پر تیار کی گئیں۔