• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم مائنس بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں کریں گے، حامد رضا

اپوزیشن رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہم مائنس بانی تحریک انصاف مذاکرات نہیں کریں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پہلے کہا گیا کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتی، بانی چیئرمین نے مذاکراتی کمیٹی بنائی تو کہا گیا کہ مائنس بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن مائنس نواز شریف اور شہباز شریف مذاکرات کرلے لیکن ہم بانی پی ٹی اے کے بغیر مذاکرات نہیں کریں گے۔

اپوزیشن ایم این اے نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ سانحات سے بھری پڑی ہے، پوچھتا ہوں ملک میں کس قاتل کوآج تک سزا ہوئی ہے؟

قومی خبریں سے مزید