وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن پر کچھ لوگوں کے تحفظات ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے نہیں اسٹیک ہولڈرز نے کچھ معاملات اٹھائے ہیں۔
رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ حکومت اتفاق رائے پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہو گی کہ دونوں فریقین کو ایک پلیٹ فارم پر بٹھایا جائے۔
دوسری جانب پروگرام جیو پاکستان میں ہی گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت نے مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف علماء کو بٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ علماء میں کوئی تقسیم نہیں، کوئی ہمارے خلاف کھڑا نہیں ہوا بلکہ کھڑے کیے گئے ہیں۔
حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا تھا کہ مدارس رجسٹریشن پر حکومت کے ساتھ ایک ماہ سے مذاکرات کرتے رہے، 26ویں آئینی ترمیم اور دینی مدارس رجسٹریشن پر اتفاق ہوا، بل پارلیمنٹ میں گیا۔