چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ غریب 18 فیصد اور امیر کوئی ٹیکس نہیں دے رہے۔
لاہور چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ غریب 18 فیصد ٹیکس دے رہا ہے، امیر لوگ ٹیکس نہیں دے رہے، ملکی معاملات درست تب ہوں گے جب سب ٹیکس دیں گے، سب ٹیکس دیں گے تو ایک وقت آئے گا کہ ٹیکس کی شرح کم ہو جائے گی۔
چیئرمین راشد لنگڑیال نے مزید کہا کہ صرف میں نہیں پورا ایف بی آر یہاں آیا ہے، ملکی معاملات تب درست ہوں گے جب ہم سب ٹیکس دیں گے، ایک وقت آئے گا کہ ٹیکس کی شرح کم ہو جائے گی۔
چیئرمین ایف بی آر نے یہ بھی کہا کہ ملک کے امیر لوگ ٹیکس نہیں دے رہے، پاکستان کے 40 لاکھ گھروں میں ایئرکنڈیشن لگا ہوا ہے، ایسا نظام بنا رہے ہیں جس سے سب ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں گے۔