کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے افسران کو شہر سے جرائم کے سدباب کی جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) اور پولیس چیف کراچی جاوید عالم اوڈھو کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شریک ہوئے۔
اجلاس میں ضلعی ایس ایس پیز، ایس ایس پیز انویسٹی گیشن و دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
کراچی پولیس اور اجلاس کے دیگر شرکاء کو تینوں زونل ڈی آئی جیز نے اپنے زونز کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں جرائم اور امن و امان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
جاوید عالم اوڈھو نے افسران کو شہر سے جرائم کے سدباب کےلیے جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے کارروائی کی جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین کے حوالے سے عوام میں آگاہی مہم، یوم قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔