قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے نشانِ حیدر یافتہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید کو 53 ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
اس موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید نے 1971ء کی پاک بھارت جنگ میں شجاعت کی مثال قائم کی۔
اسپیکر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی شجاعت و دلیری کی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی قربانی سنہری حروف میں یاد رکھی جائے گی۔