• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفیر کا تجارت و سرمایہ کاری پر تعلقات مضبوط بنانے پر زور

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بدھ کو کراچی کا دورہ کیا۔ ترجمان امریکی قونصل خانہ کے مطابق ڈونلڈ بلوم نے تجارت اور سرمایہ کاری پر تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا۔ 

ترجمان کے مطابق امریکی سفیر نے کاروباری افراد سے عشائیے میں ملاقات کی۔ 

امریکی قونصل خانہ کے ترجمان کے مطابق انھوں نے پاکستانی تاجروں کو "سیلیکٹ یو ایس اے 2025 انویسٹمنٹ سمٹ" میں شرکت کی دعوت دی۔

امریکی سفیر ڈوبلڈ بلوم نے کہا امریکا پاکستان کی معاشی ترقی کی حمایت کے لیے پرعزم ہے، مشترکہ خوشحالی آزاد، کھلے اور مسابقتی بازاروں پر منحصر ہے۔ 

امریکی سفیر نے سندھ ہیومن رائٹس کمیشن میں انسانی حقوق کے کارکنوں سے ملاقات کی۔ انھوں نے کہا امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے تاکہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ 

امریکی سفیر نے کلفٹن میں اربن فاریسٹ اور پاک امریکا فرینڈشپ گارڈن کا بھی دورہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید