پشاور کے علاقے چمکنی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔
ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق چارسدہ سے بتایا جا رہا ہے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت مکمل ہوگئی، فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
وزیراعظم شہبا زشریف نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق عوامی آگاہی کے لیے چلائی گئی مہم کی تفصیلات طلب کرلیں۔
حکومت اتحادی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی پر حکومت پر چڑھائی کردی۔
جانوروں کےتحفظ کی عالمی تنظیم فورپاز نے ہتھنی ملکہ کے بارے میں بیان میں کہا کہ سونیا ہتھنی کی موت کے بعد ملکہ شدید غم کا شکار ہے۔
ہر سال ہزاروں افراد اچھے مستقبل کے خواب سجائے ایران کے راستے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں، بہت سارے نوجوان منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی المناک حادثات کا شکار ہوکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
راولپنڈی سے کراچی آنے والی تیز گام ایکسپریس کی بوگی میں رائیونڈ اسٹیشن کے قریب آگ لگ گئی۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر کی رہائشی خاتون نے شوہر اور بچوں پر تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے یونان کشتی حادثے کے بعد مبینہ انسانی اسمگلر محمد حسن کو گرفتار کرلیا۔
یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی مجموعی تعداد 40 تک پہنچ گئی۔
پی ٹی اے کے مطابق مالی سال 24-2023 کے دوران غیر قانونی سمز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا گیا۔
پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بدھ کو کراچی کا دورہ کیا۔ ترجمان امریکی قونصل خانہ کے مطابق ڈونلڈ بلوم نے تجارت اور سرمایہ کاری پر تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے کل کے اجلاس میں آرڈیننس جاری کرنے کی سفارش مسترد کی گئی۔ 600 ارب روپے کے ممکنہ ٹیکس شارٹ فال کے باعث آرڈیننس کی سفارش کی گئی تھی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا کسی بھی یونیورسٹی کے طالب علم ہوں، تمام یونیورسٹیز کے چانسلر وہ ہیں ۔
بار ایسوسیشنز کے تحفظات جلد دور کیے جائیں۔ میں نے کمٹمنٹ کی ہے اسے ضرور پورا کروں گا، جسٹس یحییٰ آفریدی
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ غذائی اشیاء کی مہنگائی کا سبب مڈل مین ہے، کرنٹ اکاؤنٹ 10 سال بعد سرپلس ہونا اہم پیشرفت ہے۔