پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر نثار جٹ نے اسپیکر سردار ایاز صادق کی ثالثی کی تعریف کردی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ڈاکٹر نثار جٹ اور وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے شرکت کی۔
دوران پروگرام پی ٹی آئی رہنما نے اسپیکر ایاز صادق کی حکومت اور اپوزیشن میں ثالثی کی پیشکش کی تعریف کی اور کہا کہ ہمیں اسپیکر قومی اسمبلی پر اعتبار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر ایاز صادق کی پیشکش حکومت کےلیے گولڈن چانس ہے کیونکہ حکومت اگر سیاسی استحکام نہ لاسکی تو حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ حکومت ہمیشہ مذاکرات کےلیے تیار رہی ہے مگر پی ٹی آئی مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھنا گوارا نہیں کرتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں بھاری اضافے کے حق میں نہیں ہوں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وفاق میں اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی بات ہوئی تھی، اس پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس رہنے دیں آگے بڑھائیں۔