• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھی پی ٹی آئی اور حکومت میں رسمی مذاکرات شروع نہیں ہوئے: بیرسٹر سیف


مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ابھی پی ٹی آئی اور حکومت میں رسمی مذاکرات شروع نہیں ہوئے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کو بار بار مشورہ دیا کہ حکومت کے بجائے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کریں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائے، سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائیں گے تو حکومت خود تیار ہو جائے گی۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ رہنماؤں کی آراء پر بانئ پی ٹی آئی نے سول نافرمانی تحریک کو مؤخر کیا، تحریک کا سلسلہ جاری ہے، سول نافرمانی بھی جلد شروع ہو گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت پر عدالت جائیں گے، ہم سیاسی جماعت ہیں، کبھی مفاہمت کبھی مزاحمت کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مخالف کی ہٹ دھرمی میں مزاحمتی سیاست کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہوتا۔

قومی خبریں سے مزید