• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادہ ویوز کی چاہ بھارتی وی لاگر کو مہنگی پڑ گئی


لائکس اور ویوز کی چاہ میں وی لاگر تیز رفتار ٹرین کے اوپر پہنچ گیا، ویڈیو ریکارڈ کی اور سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

بنگلادیش میں بھارتی وی لاگر راہول گپتا نے ویڈیو ریکارڈ کرنے کی خاطر چلتی ٹرین کے اوپر لیٹنے کا فیصلہ کیا۔

خطرناک اسٹنٹ کی وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وی لاگر راہول گپتا تیز رفتاری سے چلتی ہوئی ٹرین کے اوپر لیٹا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں وی لاگر کو یہ کہتے ہوئے بھی سن سکتے ہیں کہ میں بنگلادیش میں ٹرین کے اوپر سفر کر رہا ہوں۔ آپ کو یہ کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ میں یہ ویڈیو بہت رسک لے کر بنا رہا ہوں۔

اس وائرل ویڈیو پر تقریباً 20 ملین ویوز آچکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے وی لاگر کے اس لاپرواہ رویے پر شدید تنقید بھی کر رہے ہیں۔