محکمۂ موسمیات نے آج سے کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گزشتہ روز شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمۂ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر قائد میں آج صبح کم سے کم درجۂ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، شہر میں آج وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسکردو اور زیارت میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 7 ریکارڈ کیا گیا۔ ہنزہ، گلگت، استور، کوئٹہ منفی 4، اسلام آباد،مٹھی 1، پشاور، مظفر آباد 2 ، لاہور، سرگودھا اور ڈیرا اسماعیل خان میں 5، ملتان، بہاولپور، سکھر اور بنوں میں درجۂ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔