27 دسمبر کو سندھ میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو سندھ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بانی پاکستان قائد اعظم کے یومِ پیدائش پر 25 دسمبر بدھ کو بھی صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں 26 دسمبر جمعرات کو صوبے کی مسیحی برادری کے لیے بھی عام تعطیل ہو گی۔