• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پابندیاں امتیازی اور جانبدارانہ ہیں: رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی—فائل فوٹو
سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی—فائل فوٹو

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ بیلسٹک میزائل پروگرام میں مدد کے الزام پر امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا ہے کہ امریکی سامراج کو سمجھنا چاہیے پاکستان طفیلی ریاست نہیں ہے، امریکی پابندیاں امتیازی اور جانبدارانہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی پالیسی خطے کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچا سکتی ہے، ایسے اقدامات کسی بھی طرح پاکستان کے میزائل پروگرام کو متاثر نہیں کر سکتے۔

رضا ربانی کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے پُرامن جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی تھی اور شہید بے نظیر بھٹو نے میزائل پروگرام کو آگے بڑھایا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ یہ پاکستان کی پُرامن دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہیں، ایسی پابندیاں امریکی پالیسی کا دہرا معیار بے نقاب کرتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید