• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36واں کانووکیشن، 372 طلباء کو ڈگریاں تفویض

n
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے میڈلسٹ، گریجویٹ طلبا اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی، فوٹو: فیس بک
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے میڈلسٹ، گریجویٹ طلبا اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی، فوٹو: فیس بک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36واں کانووکیشن منعقد ہوا، جس میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 372 طلبا کو پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ ڈگریاں تفویض کی گئیں، نیول چیف نے شاندار کارکردگی پر 33 طلبا کو میڈلز سے نوازا۔

نیول چیف نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ، انڈر گریجویٹ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ڈیٹا سائنسز اور کمپیوٹر سائنس کا فروغ قابل تحسین ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے میڈلسٹ، گریجویٹ طلبا اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی، تقریب میں دوست ممالک اور سول و ملٹری اعلیٰ افسران اور طلبا کے والدین نے شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید