• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس رجسٹریشن کے دو نظام بنانے پر کوئی اعتراض نہیں، حافظ طاہر اشرفی

 
فوٹو فائل
فوٹو فائل

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ انہیں مدارس رجسٹریشن کے دو نظام بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

 اپنے بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ 15 مدارس بورڈز میں سے 10 بورڈ کو وزارت تعلیم میں رجسٹریشن پر کوئی پریشانی نہیں ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ اگر 5 مدارس بورڈز وزارت صنعت اور سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن چاہتے ہیں تو کر دی جائے، حکومت مدارس سے متعلق قانون یا ترمیم پر تمام مدارس کے بورڈز کو اعتماد میں لے۔

قومی خبریں سے مزید