جرمنی کے شہر ماکدے برگ میں ایک شخص نے ہجوم پر کار چڑھا دی جس سے 2 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔
جرمن حکام کا کہنا ہے کہ کرسمس بازار پر حملے میں ملوث سعودی شہری گرفتار کرلیا گیا ہے۔
حکام کا بتانا ہے کہ گرفتار شخص پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہے اور 2006 سے جرمنی میں رہائش پذیر ہے۔
واقؑے کے بعد پولیس نے علاقے کو سیل کردیا اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
دوسری جانب جرمن چانسلر اولف شولز نے عوام کرسمس بازاروں میں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کرسمس مارکیٹ کے واقعے نے بدترین تشویش کوجنم دیا ہے، میری ہمدریاں متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔