کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آ گیا۔
شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے۔
اس سے قبل دسمبر کے آغاز میں بھی شہر میں سنگل ڈیجٹ میں درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب بھارتی شہر دہلی آلودہ ترین شہروں میں سرِ فہرست ہے جہاں ایئر کولٹی انڈیکس کے مطابق فضائی آلودگی 340 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوا ہے۔
لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے جبکہ کراچی چھٹے نمبر پر ہے۔