• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کے 25 مجرمان کو سزائیں، خواجہ آصف کا ردِعمل


وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج سانحۂ 9 مئی کے 25 ملزموں کو سزائیں سنائی گئی ہیں۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ امریکا اور برطانیہ کی طرح فوری انصاف ہوتا، اس تاخیر نے ملزموں اور ان کے سہولت کاروں کے حوصلے بڑھائے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ایک تاریک دن کی مذمت سے بھی گریز کیا گیا، مذمت سے گریز کر کے شہداء اور غازیوں کی توہین کرنے والوں کو ہیرو بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تو جو کارکن استعمال ہوئے قانون کے ہاتھ ان کے گریبان تک پہنچے ہیں، بھیانک دن کے منصوبہ ساز پر قانون جب تک ہاتھ نہیں ڈالتا یہ سلسلہ ختم نہیں ہو گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ قانون بھیانک دن کے منصوبہ ساز پر ہاتھ نہیں ڈالتا تو ایسے عناصر کے حوصلے وطن دشمن بڑھاتے رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید