گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمران کسانوں کو مافیا کہہ رہے ہیں۔
گجرات میں کسان ونگ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پی پی کا نقصان ہوا تو مسلم لیگ کے ساتھ تعاون کرنے سے ہوا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ آج تک کوئی نہیں ملا جو کہہ دے کہ الیکشن غیر جانبدارانہ ہوئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری صرف ایشو کی بات ہے تو ہماری بات عوام کی بات ہے۔