گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اقلیتوں کے قومی دن پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
سردار سلیم حیدر خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقلیتوں کو ملک کی تعمیر و ترقی میں خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور مساوی حقوق حاصل ہیں۔
گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کا بہت بڑا حصّہ ہے۔