• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی : انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب


کراچی سے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے وزٹ ویزے پر مراکش جانے والے ملزم صدام حسین کو آف لوڈ کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی بیان میں ملزم نے بتایا کہ اس نے مراکش سے غیرقانونی طریقے سے اسپین اور اٹلی کی سرحد پار کرنا تھی۔

ملزم نے ایف آئی اے کو مزید بتایا کہ شیخوپورہ کے ایجنٹ کے ذریعے 8 لاکھ روپے میں مراکش کا ویزہ حاصل کیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم واٹس ایپ پر 2 انسانی اسمگلرز سے بھی رابطے میں تھا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق انسانی اسمگلرز نے متعدد لوگوں کو غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹور چکے۔

قومی خبریں سے مزید