• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں شوہر سے جھگڑے پر بیوی نے 3 بھینسوں کو زہر دے دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں شوہر سے جھگڑے پر بیوی نے 3 بھینسوں کو زہر دے دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے بیوی کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ جھگڑا ہونے پر بیوی نے 3 بھینسوں اور گائے کو زہر دے دیا۔

شوہر نے الزام عائد کیا کہ مویشی بیچ کر بیوی کو پیسے نہ دینے پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد بیوی نے مویشیوں کو زہر دے دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر کے بیان پر ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی ہے، معاملے کی تحقیقات جاری ہے اور خاتون کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید