امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر مسعود خان نے کہا کہ بھارت پاکستان سے بات نہیں کر رہا ہے، بھارت امریکا کے ذریعے پاکستان سے بات کر رہا ہے۔
اسلام آباد میں منعقدہ ادب فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر مسعود خان نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کےلیے منظور کیے گئے 35 ملین ڈالر اس لیے روک دیے کیونکہ ہمارے پاس شکیل آفریدی ہے۔
مسعود خان نے کہا کہ اس وقت ہمارا چیلنج ہے کہ ہم چین کے ساتھ تعلقات کو درست کریں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام اور خراب معیشت ہم پر منفی انداز میں اثرانداز ہوسکتی ہے۔