پارا چنار کےلیے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایئر ایمبولینس دن میں 3 پروازیں کر رہی ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق پاراچنار میں دواؤں کی فراہمی اور مریضوں کو ایئرلفٹ کرنے کےلیے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایئر ایمبولنس دن میں 3 پروازیں کر رہی ہے۔
سعد ایدھی کا کہنا ہے کہ علاقے میں صورتحال خراب ہے۔ ریکارڈ کے مطابق علاج نہ ہونے سے 29 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ اصل تعداد اس سے زیادہ ہے۔